نور بخاری

براہ کرم یوں اچانک میرے گھر آکر مجھے مت ڈرائیں‘ نور بخاری

لاہور (عکس آن لائن) سابقہ شوبز سیلیبرٹی نور بخاری کے مداح نے ان کے گھر آکر انہیں خوف میں مبتلا کردیا۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور اکثر اپنی انسٹا اسٹوریز میں اپنے گھر کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے والی نور بخاری اپنے ہی مداح سے ڈر گئیں۔اس حوالے سے نور بخاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے ان کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعے کا ذکر کیا۔

نور بخاری نے کہا کہ گزشتہ روز میری ایک مداح میرے گھر آگئیں اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ وہ مجھے انسٹاگرام فالو کرتی ہیں۔سابقہ اداکارہ نے کہا کہ میری مداح نے بتایا کہ انہوں نے میری انسٹا اسٹوریز دیکھ کر میرا گھر تلاش کیا اور مجھ سے ملنے پہنچ گئیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی مداح کے یوں اچانک میرے گھر آجانے سے بہت ڈر گئی۔نور بخاری نے کہا کہ میں اپنے تمام مداحوں کا احترام کرتی ہوں لیکن براہِ کرم یوں اچانک میرے گھر آکر مجھے مت ڈرائیں۔سابقہ اداکارہ نے مزید کہا کہ یوں اچانک کسی کے گھر آجانا آپ کو اسٹاکر بنا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں