جسٹس (ر) عظمت سعید

براڈ شیٹ معاملہ،جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(عکس آن لائن)براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل ایک رکنی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے ساتھ ٹی او آرز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کی مطابق کمیشن انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت تشکیل دیا گیا جو 6 ہفتوں میں انکوائری مکمل کرے گا جبکہ کمیشن کو تحقیقات کے لیے افسران اور ماہرین پرمشتمل کمیٹیاں بنانیکا اختیار ہوگا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کمیشن براڈشیٹ اور آئی اے آر کی انتخاب، تقرری اورمعاہدوں کی چھان بین کریگا جب کہ کمیشن براڈ شیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری فرمز سے معاہدوں کی منسوخی کی وجوہات کی جانچ کرے گا۔

اس کے علاوہ کمیشن 2008 میں براڈ شیٹ کوپاکستان کی ادائیگیوں کی وجوہات اور اثرات کی نشاندہی بھی کریگا۔کمیشن کے قیام کے نوٹیفکیشن کی کاپی اٹارنی جنرل، سیکرٹری ٹو صدر، سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر اور سیکرٹری قانون کو بھی کاپی ارسال کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ اپوزیشن نے براڈ شیٹ کمیشن کے معاملے پر جسٹس (ر) عظمت سعید کو کمیشن کا سربراہ بنانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں