برائلر گوشت

برائلر گوشت کی قیمت میںمزید 33روپے کمی ،فارمی انڈے مستحکم

لاہور( عکس آن لائن)شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔ پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 33روپے کمی سے471روپے،

زندہ برائلر مرغی کی قیمت 22روپے کمی سے314روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت289روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔برائلر گوشت کی قیمت میں دو روز میں مجموعی طور پر98روپے کمی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں