عبدالرزاق داﺅد

برآمدات میں بتدریج اضافہ سے ظاہر ہوتا ہے حکومتی پالیسیاں درست ہیں، عبدالرزاق داﺅد

فیصل آباد (عکس آن لائن)کامرس ، ٹیکسٹائل ،صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری کے وفاقی مشیر عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ برآمدات میں بتدریج اضافہ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومتی پالیسیاں درست ہیں اور ملک بتدریج ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اب حکومت تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے او ر اس سلسلہ میں خاص طور پر برآمد کنندگان کے ری فنڈ کلیموں کی جلد ادائیگی پر توجہ دی جا رہی ہے۔

وفاقی مشیر نے سیکرٹری کامرس کو ہدایت کی کہ وہ فیصل آباد میں ایکسپو سنٹر کے قیام کیلئے فوری طور پر پنجاب حکومت سے رابطہ کریں تاکہ اس سلسلہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ آن لائن کے مطابق ان خیالات کاظہار انہوں نے فیصل آباد چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر اقبال سرور سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی مشیر کوفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں آنے کی دعوت دی جوکہ انہوں نے قبول کرتے ہوئے 21دسمبر کو آنے فیصلہ کیا وہ جہاں پر تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کریں گے ۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر ظفر اقبال سرور نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کے بعد صنعتوں کیلئے سستے قرضوں کی فراہمی ضروری ہے تاکہ فاضل برآمدی پیداوار میں اضافہ کیلئے صنعتوں کی استعداد کار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ مقامی مصنوعات کے معیار میں بھی اضافہ کیا جاسکے۔ انہوں نے ایچ فارم کے سلسلہ میں تاجروں کو سہولت دینے کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر کیلئے بھی مزید مراعات مہیا کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں