ایران ، ترکی اور افغانستان

بدترین سیلاب، پاکستان کا پڑوسی ممالک سے بھی رابطہ منقطع ہو گیا

اسلام آباد(نمائندہ عکس)بدترین سیلاب اور بارش کے باعث پاکستان کی ایران ، ترکی اور افغانستان کیساتھ تجارت معطل ہوگئی،تفصیلات کے مطابق بدترین سیلاب اوربارش نے پاکستان کا پڑوسی ممالک سے بھی رابطہ منقطع کردیا،بلوچستان میں طوفانی بارش کے بعد ایران ، ترکی اور افغانستان کیساتھ تجارت معطل ہوگئی ہے،

شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کے بعد ترکی ، ایران اور افغانستان کے درمیان رابطہ پل بھی ٹوٹ گیا اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے اور بابو سر روڈ بند ہیں،حکام کا کہنا تھا بلوچستان کے چونتیس اضلاع پانی میں ڈوبے ہیں، ریلوے ٹریک بند ہیں اور رابطہ سڑکیں تباہ ہوگئیں ہیں،سیلاب سے تباہی کے بعد ایران ، ترکی اور افغانستان سے تجارت متاثر ہوئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں