بحیرہ جنوبی چین

بحیرہ جنوبی چین کے ارد گرد مشترکہ مشق کی تین اہم خصوصیات

عکس آن لائن..

بحیرہ جنوبی چین کے مختلف ممالک کو کس قسم کی سلامتی کی واقعی ضرورت ہے؟ آئیے اس پر ایک نظر ڈالیں۔

13 سے 22 نومبر تک چین اور پانچ ممالک نے بحیرہ جنوبی چین کے ارد گرد کثیر الملکی مشترکہ مشق کا انعقاد “امن اور دوستی 2023″کے عنوان سے کیاجس کی تین خصوصیات ہیں ۔

پہلی یہ کہ مشترکہ مشق میں حصہ لینے والے ممالک کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے ۔ مشق میں حصہ لینے والے تمام ممالک” بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے ” پر دستخط کنندہ ہیں۔ ان میں لاؤس، ویتنام اور کمبوڈیا نے پہلی بار شرکت کی۔

دوسری خاصیت یہ ہے کہ شرکت کرنے والے ممالک کے درمیان اعلی اسٹریٹجک باہمی اعتماد موجود ہے ۔ متعدد ممالک نے اپنی خصوصی افواج بھیجیں ۔ افسران اور سپاہیوں نے قومیت کی بجائے مشن کے مطابق گروہ بناتے ہوئے تربیت دی ۔

تیسری خاصیت یہ ہے کہ مشق کے موضوع کی ترتیب کے لحاظ سے یہ مشترکہ مشق بنیادی طور پر غیر جنگی فوجی کارروائیوں پر مرکوز تھی ۔اس میں خاص طور پر بحیرہ جنوبی چین سے متصل ممالک کو درپیش علاقائی سلامتی کے چیلنجوں پر توجہ مرکوز کی گئی ، جیسے انسداد دہشت گردی اور انسداد قزاقی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں