بجٹ2020-21

بجٹ2020-21 کی تیاری پر کام شروع‘وزیراعظم نے معاشی ٹیم سے بجٹ پر بریفنگ طلب کر لی

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی حکومت نے بجٹ2020-21 کی تیاری پر کام شروع کردیا،وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم سے بجٹ پر بریفنگ مانگ لی۔کورونا کی وجہ سے بجٹ میں عام آدمی اور انڈسٹری کو ریلیف دینے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ معاشی ٹیم رواں ہفتے وزیراعظم کو مجوزہ بجٹ پر بریفنگ دے گی ،مشیر خزانہ وزیراعظم عمران خان کو بجٹ پر بریفنگ دینگے،وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد بجٹ پر کام تیز کیا جائے گا،کورونا کی وجہ سے بجٹ میں عام آدمی اور انڈسٹری کو ریلیف دینے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں