پرویز حنیف

بجٹ کو ترقی کا ”ٹول ”بنانے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو بجٹ دستاویزکا حصہ بنایا جائے ‘ پرویز حنیف

اسلام آباد(عکس آن لائن ) کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے کہا ہے کہ اگر حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ کو حقیقی معنوں میں پاکستان کی مشکلات کے حل اور ترقی کا ”ٹول ”بنانا چاہتی ہے تو اس کیلئے اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو نیک نیتی کے ساتھ بجٹ دستاویزات کا حصہ بنایا جائے ،وزیر اعظم عمران خان مشاورت کے عمل کوفروغ دینے کے احکامات جاری کریں اور خصوصاًبرآمدات ،مقامی کاروبار کی ترقی اور ایف بی آر سے متعلقہ بجٹ کی تیاری بند کمروں کی بجائے چیمبرز ،ایسوسی ایشنزاور تاجر تنظیموں کے ساتھ بیٹھ کر کی جائے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے نام لکھے گئے کھلے خط میں پرویز حنیف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے برآمدات کے فروغ کیلئے بہترین اقداما ت تجویز کئے گئے ہیں لیکن ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت سمیت بعض برآمدی شعبے شدید مشکلات کا شکارہیں اوران کے مسائل کی شنوائی نہیں ہوتی۔

حکومت چیمبرز ،ایسوسی ایشنزاورتاجر تنظیموں سے تجاویز کے حصول اور ان کی مشکلات کے حل کیلئے با اختیار فوکل پرسنز مقررکرے ، برآمدات میں حصہ ڈالنے والے تمام شعبوں کو یکساں نظر سے دیکھا جائے اور وزیراعظم اپنی ٹیم کے ساتھ ملاقاتیں کریں تاکہ مسائل کو حل کر کے ترقی کے راستے نکالے جا سکیں ۔ پرویز حنیف نے کہا کہ حکومت ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی صنعت کی سرپرستی کیلئے آگے آئے اور اس کے مینو فیکچررز اور برآمدکنندگان سے تفصیلی بریفنگ لے کر مسائل کو حل کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں