بجلی

بجلی کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی

مکوآنہ (عکس آن لائن) ملک میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں 460.1 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.34 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 512.3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مارچ میں بجلی کے پیداوارکے شعبہ میں 39.4 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایندھن سے بجلی پیداکرنے کے شعبہ میں 160.8 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 102.2 ملین ڈالرتھی۔ اسی طرح جاری مالی سال میں پن بجلی کے شعبہ میں 95.9 ملین ڈالر اورکوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں 203.3 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پن بجلی کے شعبہ میں 122.9 ملین ڈالر اورکوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں 287.1 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں