بجلی کی پیداوار

بجلی کی پیداوار کے شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن )بجلی کی پیداوار کے شعبہ میں جاری مالی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ اور سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران بجلی کی پیداوار کے شعبہ میں اب تک 575.6 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔یہ شرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں بہت زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے وران بجلی کے پیداواری شعبے میں براہراست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 253.6 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مالی سال 2017-18 میں بجلی کی پیداوار کے شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1203 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سالس میں پن بجلی کے پیداواری شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 146.2 ملین ڈالر رہا۔کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 357.3 ملین ڈالر رہا۔

سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق مالی سال کے اختتام تک بجلی کے پیداوار کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں جاری مالی سال کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 66 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں