بجلی کی بچت کیلئے پنجاب

بجلی کی بچت کیلئے پنجاب حکومت کا اہم اقدام، اورنج لائن ٹرین کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان۔

لاہور (عکس آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں تمام تعلیمی اداروں میں بھی سولر سسٹم لگا یا جائے گا، 210 سرکاری ہسپتالوں میں بھی شمسی توانائی کے پینلز نصب ہوں گے۔ بجلی کی بچت کیلئے پنجاب حکومت کا اہم اقدام، اورنج لائن ٹرین کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ عثمان بزدار کہتے ہیں پنجاب کی توانائی کی ضروریات دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں، پنجاب میں 51 فیصد توانائی گھریلو صارفین استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت توانائی سیکٹر میں سہولیات مہیا کر رہی ہے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں