بجلی چوری

بجلی چوری,نادہندگان کے خلاف ایکشن جاری ہے‘ایس ڈی او برقیات بھمبر

بھمبر(عکس آن لائن)ایس ڈی او برقیات بھمبر سٹی ون چوہدری عنصر اقبال کاکہناہے کہ بجلی چوری,نادہندگان کے خلاف ایکشن جاری ہے,اس حوالے سے کنکشن منقطع کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے.تفصیلات کے مطابق ترجمان بھمبر محکمہ برقیات نے بتایاکہ. بجلی چوری کرنے,بل نادہندگان کے خلاف کاروائی کی حکمت عملی تیارکر لی گئی ہے اس حوالے سے ایس ڈی او نے ٹیمیں تشکیل دی ہیں.

ایس ڈی او برقیات چوہدری عنصر اقبال نے کہاکہ بجلی چوری ایک بڑا جرم ہے.جسکی وجہ سے ایماندارصارفین کی حق تلفی اور قوانین کے خلاف ورزی ہوتی ہے.شہری اپنے ارد گرد نظر رکھیں جہاں بجلی چوری کی شکایات ہوں.فوری برقیات دفتر کو آگاہ کیا جائے.ایس ڈی او نے بتایاکہ سب ڈویژن کی حدود میں برقیات عملہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے..مقدمات درج کروانے کے بعد کیسز کی پیروی کی جائے.بجلی چوروں کی لسٹیں تیار کر کے دفتر رپورٹ جمع کروائی جائے تاکہ انکے خلاف کاروائی ہو سکے.روزانہ کی بنیادپر کاروائی کی جائے اور رپورٹ مرتب کرکے اعلی حکام کو بھی ارسال کی جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں