بجلی بلوں

بجلی بلوں میں ریلیف، نگران حکومت نے آئی ایم ایف کے اعتراض کے بعد نیا پلان بنا لیا

اسلام آباد ( عکس آن لائن)بجلی بلوں میں ریلیف، نگران حکومت نے آئی ایم ایف کے اعتراض کے بعد نیا پلان بنا لیا،بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی پی پیز کے پندرہ ارب سے زائد استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،وزارت خزانہ نے بجلی بلوں میں ریلیف کا نیا پلان آئی ایم ایف کو ارسال کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے گزشتہ پلان مسترد کیے جانے کے بعد نیاپلان تیاراور ارسال بھی کر دیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی پی پیز کے 15 ارب سے زائد استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کیلئے آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیلئے 15 ارب سے زائد اضافی رکھے گئے تھے۔ وزارت خزانہ نے بجلی بلوں میں ریلیف کا نیا پلان آئی ایم ایف کو باقاعدہ طور پرارسال کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کیلئے مختص اضافی رقم کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے،بل سے اقساط وصول ہونے پر 15 ارب سے زائد کی یہ رقم واپس آئی پی پیز کیلئے مختص کی جائے گی۔وزارت خزانہ حکام نئے پلان پرآئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ بات کریں گے،نئے پلان میں آئی ایم ایف کو بجٹ سے آؤٹ ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں