رافیل نڈال

باپ بننا میری زندگی کی سب سے خوبصورت چیز ہے ‘ٹینس سٹار رافیل نڈال

سڈنی (عکس آن لائن) اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے کہا ہے کہ باپ بننا میری زندگی کی سب سے خوبصورت چیز ہے اور میں ان نئے لمحات سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔تفصیلات کے مطابق رافیل نڈال آسٹریلین اوپن ٹینس کے دوسرے رانڈ میں پہنچ گئے ہیں، انگلینڈ کے کھلاڑی کو شکست دینے کے بعد ان کی گفتگو نے انٹرنیٹ پر لوگوں کے دل جیت لیے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میچ جیتنے کے بعد 36سالہ رافیل نڈال سے پوچھا گیا کہ والد بن کر آپ کی زندگی کیسے تبدیل ہوئی۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے رافیل نڈال نے کہا کہ یہ میری زندگی کی سب سے خوبصورت چیز ہے اور میں ان نئے لمحات سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میری اہلیہ اور بیٹا بھی میرے ساتھ آسٹریلیا آئے ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ والد بننے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے رافیل نڈال کی خوشی عیاں تھیں۔یاد رہے کہ رافیل نڈال کے ہاں اکتوبر 2021ء میں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی اور وہ آسٹریلین اوپن میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں