منظور وسان

بانی پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے کے امکانات نہیں، منظور وسان

خیرپور (عکس آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بحال ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے کے امکانات نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں بائیکاٹ کر جانے کے بعد ایم کیو ایم کے ووٹ ہمیں ملیں گے، ن لیگ، جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے مل کر الیکشن لڑنے کے امکانات کم ہیں۔

منظور وسان نے کہا کہ 12 جنوری تک الیکشن کے سلسلے میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، پیپلز پارٹی کراچی سے 8 سے 9 سیٹیں لے جائے گی۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی الیکشن میں ظاہر نہیں بھی ہوئے تو پی ٹی آئی الیکشن لڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں