لاہور ( عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔
لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کی سربراہ جسٹس عالیہ نیلم کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے سماعت نہ ہوسکی، درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی، آئندہ سماعت کا تعین آفس لاہور ہائیکورٹ کرے گا۔
جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کرنا تھی، عدالت نے وکلا سے عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل طلب کر رکھے تھے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن کے مقدمے میں جیل ٹرائل کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔