اسلام آباد ہائیکورٹ

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد (عکس آن لائن ) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور انچارج پولیٹیکل افیئرز اسد عباس شاہ بھی پٹیشنرز میں شامل ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی آرڈر کے ساتھ اڈیالہ جیل گئے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، جیل حکام کو آٹھ مارچ کا آرڈر دکھایا تو انہوں نے انتظار کرنے کا کہا۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گیارہ مارچ کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک انتظار کرانے کے باوجود ملاقات نہ کرائی گئی، عدالتی احکامات کی مصدقہ کاپی دکھانے کے باوجود پٹیشنرز کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں