بانی پی ٹی آئی

بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کا میکنزم طے کرنے کا حکم

اسلام آبا د(عکس آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کا میکنزم طے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریق بیٹھ کر ایک میکنزم بنائیں اور آگاہ کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کے آرڈر کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو کر کہا کہ ملاقاتوں کیلئے کئی سو درخواستیں آرہی ہیں۔عدالت میں وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں یہ طے ہوگیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ نے کہا کہ آرڈر یہ ہوا تھا کہ وکلا کے علاوہ 6 افراد کو ملنے کی اجازت ہوگی، میرے پاس 7 ہزار قیدی ہیں، عدالت نے یومیہ 6 افراد کو ملنے کی اجازت دی جو ہمارے لیے ممکن نہیں۔جسٹس ارباب طاہر نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے کہا کہ آپ روز کسی نئے اعتراض کے ساتھ آجاتے ہیں، ان آرڈرز کے فیلڈ میں ہوتے ہوئے آپ نے دیکھنا ہے۔

جسٹس ارباب طاہر نے سوال کیا کہ کیا آپ ان آرڈرز کی خلاف ورزی چاہ رہے ہیں؟

کون سے ایسے لوگ ہیں جن کو کوئی نہیں جانتا؟جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ شیر افضل مروت، قومی اسمبلی کے ممبران، سینیٹرز، آپ ان کو چیک کریں، عدالتی حکم پر عمل نہیں کریں گے تو کیوں نا توہین عدالت کی کارروائی ہو؟۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ میں کورٹ کے حکم پر بھی عمل کرتا ہوں، یہ محکمہ داخلہ پنجاب کا نوٹیفکیشن بھی ہے۔عدالت نے کہا کہ آپ کی شرائط پر طے کیا تھا کہ یہ کب کب ملیں گے، پہلے ہی آپ کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں