عامر خان

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کا اگلے برس کرسمس کے موقع پر نئی فلم کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کا فیصلہ

ممبئی(عکس آن لائن) بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے اگلے برس کرسمس کے موقع پر نئی فلم کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ ‘

لال سنگھ چڈا’ کے بعد اداکار مختلف پروڈکشن پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں اور اب انہوں نے اپنی اگلی فلم کیلئے 20 دسمبر 2024 کی تاریخ طے کردی ہے۔نئی فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا اور فی الحال یہ پری پروڈکشن کی اسٹیج پر ہے جبکہ جنوری 2024 تک اس کی شوٹنگ شروع ہوجائیگی۔

عامر خان کی پروڈکشن کمپنی کی یہ 16 ویں فلم ہے اور اس پروجیکٹ کے حوالے سے وہ کافی عرصے سے میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ بات کلیئر نہیں ہوئی ہے کہ عامر خان کا فلم میں کیا کردار ہوگا اور فلم کی نوعیت کس طرح کی ہے۔یاد رہے سپر اسٹار اداکار نے ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس کی فلم ‘فاریسٹ گمپ’ کی ہندی ری میک ‘لال سنگھ چڈا’ کے نام سے بنائی تھی جو باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں