اکشے کمار

بالی وڈ اداکار اکشے کمار بھی کورونا کا شکار ہو گئے

ممبئی (عکس آن لائن)بالی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اکشے کمار کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی۔اکشے نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ صبح میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے میں نے فوری طورپر خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے، میں گھر میں قرنطینہ میں ہوں اور ضروری طبی دیکھ بھال کر رہا ہوں، مجھ سے رابطے میں رہنے والے لوگوں سے مخلصانہ گزارش ہے کہ اپنا ٹیسٹ کروائیں اور اپنا خیال رکھیں۔واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر بھارت میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک کئی اداکار اس کا شکار ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں