مہوش حیات

بالی ووڈ فلم ‘فینی خان’ کی پیشکش ہوئی جسے مسترد کردیا تھا ، مہوش حیات

کراچی (عکس آن لائن)معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ‘فینی خان’ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ایشوریا رائے بچن نے اْس فلم میں کام کیا۔ایک انٹرویومیں اداکارہ نے کہا کہ تمام اداکار جنہوں نے بالی ووڈ میں کام کیا ہے، بدقسمتی سے اْنہیں اس طرح کا احترام نہیں دیا جاتا جس کے وہ مستحق ہیں۔’مہوش حیات نے کہا کہ ‘اگر آپ کسی اداکار کا کام بند کریں گے یا اْس کی فلم کی تشہیر پر پابندی لگا دیں تو اس سے اْس کی عزتِ نفس مجروح ہوگی اور عزتِ نفس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

‘اداکارہ نے کہا کہ ‘مجھے بالی ووڈ فلم ‘فینی خان’ کی پیشکش کی گئی تھی لیکن میں نے آفر مسترد کردی تھی، اس کے علاوہ مجھے فلم دیڑھ عشقیہ کی آفر بھی آئی تھی جو میں نے کچھ بولڈ سین کی وجہ سے قبول نہیں کی۔’انہوں نے کہا کہ ‘میرے لیے یہ ایک شعوری فیصلہ تھا کہ میں یہاں اپنے ملک میں رہنا چاہتی ہوں اور اپنے پاکستانی سنیما کے لیے کام کرنا چاہتی ہوں۔’مہوش حیات نے مزید کہا کہ ‘جب مجھے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا تو میں بہت زیادہ خوش ہوئی تھی۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں