کارتک آریان

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کو مندر جانا مہنگا پڑ گیا

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کو مندر جانا مہنگا پڑ گیا اور ساتھ ہی پولیس نے ان پر طنز بھی کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کی کامیابی کے سلسلے میں مندر گئے تھے تاہم اس موقع پر وہ مشکل میں پڑ گئے۔رپورٹس کے مطابق اداکار پر غلط جگہ گاڑی کھڑی کرنے پر ٹریفک پولیس نے چالان کر دیا۔اس حوالے سے ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار پر انہی کی فلم کا نام استعمال کرتے ہوئے طنز بھی کیا۔ممبئی پولیس کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کارتک آریان کی قیمتی اور مہنگی گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ‘مسئلہ یہ تھا کہ گاڑی غلط جگہ پر کھڑی کی گئی تھی۔

ممبئی پولیس نے لکھا کہ ‘یہ سوچنے کی بھول مت کریں کہ شہزادے ٹریفک قوانین توڑ سکتے ہیں۔دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس نے فلم کا نام استعمال کر کے دیگر لوگوں کو بھی انتباہ جاری کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کی رقم کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس افسر نے کہا ہے کہ گاڑی کسی کی بھی ہو چاہے اداکار کی ہی کیوں نہ ہو اگر ممنوع جگہ پر کھڑی کی جائے گی تو پولیس بھی اپنا کام کرے گی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کی فلم ‘شہزادہ’ اسی ماہ ریلیز ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں