قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت کی طرف سے ترشادہ پھلوں کے باغبانوں کو پھلوں کی برداشت کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں‘باغبانوں سے کہاگیاہے کہ وہ ترشادہ پھلوں کی برداشت سے پہلے ان کی پختگی کا تعین کرلیں۔
ترجمان محکمہ زراعت نےبتایا کہ پھل کو اس وقت توڑیں جب ان میں مٹھاس کی مناسب مقدار موجود ہو اور پھل اپنے معیاری وزن پرپہنچ جائے‘ باغبان ترشادہ پھل کوقینچی یاکلپرکی مدد سے پھل کے بالکل قریب سے کاٹیں اور ٹنڈی کا سائز چھوٹارکھیں۔
انہوں نے بتایا کہ پھل کی برداشت صبح کے وقت کی جائے اور برداشت کے بعد پھلوںکوخشک اور سایہ دارجگہوں پر رکھاجائے‘برداشت کے بعد پھل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لئے باغبان پلاسٹک کی ٹوکریاں استعمال کریں‘ ایک کریٹ میں ایک ہی قسم‘ معیاراور ایک ہی وقت میں توڑے گئے پھلوں کو پیک کیاجائے تاکہ اچھی قیمت مل سکے۔