آم کے درختوں

باغبانوں کو آم کے درختوں پرموجود غیر ضروری بور ختم کرنے کی ہدایت

قصور( عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے باغبانوں کو آم کے درختوں پرموجود غیر ضروری بور ختم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ باغبا ن حضرات فوری طورپر ضروری بورکاٹ کر ختم کردیں اور درختوں کی جڑوں کیساتھ تنے تک چونالگانے کے علاوہ بروقت کھادکی فراہمی اور گوڈی بھی یقینی بنائیں تاکہ آم کے درختوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیساتھ ساتھ بہترپیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ آم کے پودوں اوردرختوں کی بہتر نگہداشت سے جہاں پودوں کو مختلف ضرررساں کیڑوں اور بیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھا جاسکتاہے وہیں پھل کی صحتمند فصل بھی حاصل ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دنیابھرکے ممالک میں پاکستان کے انتہائی خوش ذائقہ اور بھرپورلذت کے حامل آموں کی زبردست مانگ ہے لیکن باغبانوں کے پاس مناسب سہولیات نہ ہونے سے آم کی بہت بڑی مقدار ضائع ہوجاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں