ہلدی کاشت

باغات والی زمینوں میں ہلدی کاشت کرکے اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے،محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ باغات والی زمینوں میں ہلدی کاشت کرکے اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے لہذاکاشتکار باغات والی زمینوں میں بھی ہلدی کی کاشت کا عمل شرو ع کرلیں تاکہ انہیں زیادہ مالی فوائدحاصل ہوسکیں‘ ہلدی کی کاشت کیلئے زمین میں 3سے 4مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو نرم وبھربھرا کرلیناچاہئیے تاہم اگر روٹاویٹرکی سہولت دستیا ب ہو تو ایک دفعہ روٹا ویٹرچلاکر بیج کا اگاؤکئی گنا بہتر بنایاجاسکتاہے ۔

انہوں نے بتایاکہ بعض کاشتکار فصلات کی کاشت کے وقت بیجوں کی شرح کومدنظرنہیں رکھتے جس کے باعث فصلات کی پیداوارمیں کمی ہوتی ہے لہذا کاشتکار ماہرین زراعت کی مشاورت سے فی مرلہ یا فی ایکڑ کے حساب سے بیجوں کی مقررہ مقدارڈالنے کا عمل بھی یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں