بارش

بارش کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹریننگ سیشن منسوخ ،پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان (آج)جمعہ سے شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں جمعرات کو بارش ہوئی جس کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا ٹیمیں ٹریننگ سیشن بھی نہ کر سکیں ۔

محکمہ موسمیات نے مزید پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ سے شروع ہونے والے میچ کے پہلے روز موسم صاف رہنے کا امکان ہے تاہم محکمہ موسمیات نے ساتھ خبردار بھی کیا کہ پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے اور چوتھے دن بارش ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں