مفتی تقی عثمانی

باجماعت نماز پر عائد حکومتی پابندی پرعملدرآمد کے پابند ہیں، مفتی تقی عثمانی

کراچی (عکس آن لائن ) معروف عالم دین اور شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کا فیصلہ ہماری رائے کے خلاف ہے لیکن ہم اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔

مفتی تقی عثمانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے مساجد کو بند کرنے اور تالہ ڈالنے کی مخالفت کی ہے، ہم کبھی بھی اس کو گوارہ نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کی وجہ سے ضروری ہے کہ اللہ کی طرف رجوع کریں، ہم سب کو اللہ تعالی سے دعا کرنے اور توبہ کرنے کی ضرورت ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ہمارے ذہن میں تھا کہ چھوٹی سی 10 سے 12 افراد پرمشتمل جماعت ہولیکن حکومت نے افراد کی تعداد 3 سے 5 تک کر دی ہے، یہ فیصلہ ہماری رائے کہ خلاف ہے لیکن ہم اس پر پابندی کرنے پرمجبور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نزدیک تعداد کم ہے لیکن حکومت نے ہدایت کر دی ہے تو مزاحمت کرنا مناسب نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے بیماری کی علامات اور ماہرین کی آرا کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا ہے کسی ضد کی وجہ سے نہیں۔ معروف عالم دین کا کہنا ہے کہ مساجد میں کم حاضری کرنے سے کوئی گناہ نہیں ہے، عوام کوبھی حکومتی کی جانب سےپابندی پرعملدرآمد کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی ضرورت کی وجہ سےحاضری پرحکومت تحدید عائد کر دیتی ہے تو جو لوگ تحدید کے مطابق مساجد میں نہیں آئیں گے تو ان پرکوئی گناہ نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں