بابر اعظم

بابر اعظم کے اسٹمپ آئوٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل

کراچی (عکس آن لائن) نیوزی لینڈ نے کراچی میں 3ون ڈے میچز کی سیریز کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کریز سے باہر نکلنا مشکل بنائے رکھا۔تینوں ون ڈے میچوں میں وکٹ کے پیچھے کیپنگ کرنے والے ٹام لیتھم کپتان بابر اعظم کے پیچھے ہی پڑے رہے۔

کراچی میں کھیلے گئے تینوں ون ڈے میچوں میں کپتان بابر اعظم ایک ہی طرح (اسٹمپ)آئوٹ ہوئے، یوں اب ان کے کیریئر میں اسٹمپ آوٹ ہونے کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔پہلے ون ڈے میچ میں بابر اعظم 66 جبکہ دوسرے میں 79 اور تیسرے میچ میں 4 رنز بنا کر اسٹمپ آئوٹ ہوئے تھے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں