شاہد آفریدی

بابر اعظم کو ہی آسٹریلیا کے ٹور پر قیادت کرنی چاہیے، شاہد آفریدی

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس فیصلہ کرنے کا وقت ہے،بابر اعظم کو ہی آسٹریلیا کے ٹور پر قیادت کرنی چاہیے۔تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے اس ٹیم سے کافی امید تھی، ہم نے صلاحیتوں کے مطابق پرفارم نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے بعد اس طرح کا ماحول ہوتا ہے، آپ کو گراس روٹ پر کرکٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے.سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم کو ہی آسٹریلیا کے ٹور پر قیادت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بڑے ایونٹ میں آپ کو دباؤ لینا ہوتا ہے۔ آپ اتنی غلطیاں کریں گے تو پھر آپ نہیں جیت سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں