بابر اعظم

بابر اعظم نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

پاکستان سپرلیگ 9 کے ختم ہوتے ہی بیشتر کرکٹرز رمضان کے مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچے ، ان کرکٹر میں سابق کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔بابر اعظم نے رحمتوں کے مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے جس حوالے سے انہوں نے باقاعدہ انسٹاگرم پر تصویر اور ویڈیو شیئر کی۔

بابراعظم کی ایک پوسٹ میں انہوں نے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوکر تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پوری انسانیت کی بھلائی اور امن کے لیے دعاگو ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں