نیپئر (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بلے باز امام الحق نے بیٹ گرپنگ شروع کردی۔ بدھ کو دونوں کھلاڑیوں نے انجری کے دس روز بعد بیٹ گرپنگ کا آغاز کیا،بابر اعظم اور امام الحق نے نیپئر کے میک لین پارک میں ہلکی ٹریننگ کی،قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل دونوں کھلاڑیوں کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہا ،نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر دونوں کھلاڑیوں کی ریکوری سے مطمئن ہیں ،قومی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں موجود دونوں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کا سلسلہ پہلے ہی جاری رکھا ہوا ہے۔
