مصباح الحق

بابراعظم الیون کو جیت کے ٹریک پر واپسی کیلئے اسپیشل پرفارمنس دینا ہوگی، مصباح الحق

کراچی (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ بابراعظم الیون کو جیت کے ٹریک پر واپسی کیلئے اسپیشل پرفارمنس دینا ہوگی،پاکستان ٹیم مشکلات میں ہے، ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں ہارنے کے بعد مسائل پیدا ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم مشکلات میں ہے، ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں ہارنے کے بعد مسائل پیدا ہوئے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو واپس جیت کے ٹریک پر آنے کیلئے اسپیشل پرفارمنس دینا ہوگی، بھارت کے خلاف میچ سے قبل دو میچز کافی اہم ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ نیدرلینڈز اور سری لنکا سے میچز میں اچھا پرفارم کرنا ضروری ہے، اگر 2 میچز میں اوپر نیچے ہوا تو پریشر آجائے گا۔

انہوںنے کہاکہ ہر ٹیم کا اپنا کھیلنے کا طریقہ ہوتا ہے، اگر بورڈ پر 350 ہے تو میچ جیتنا بنتا ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ فخر کا آئوٹ آف فارم ہونا پریشانی کی بات ہے، لیفٹ ہینڈ اوپنر کو پریشر سے باہر نکلنا ہوگا، وہ اچھی کنڈیشن میں پاکستان کیلیے بڑا اسکور کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فخر کو اس لیے بیک کیا جارہا ہے کیونکہ وہ ٹیم کے کام آسکتا ہے، ورلڈ کپ میں غلطی کی گنجائش نہیں، کسی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ہر میچ میں اپنا بہترین دینا ہوگا، سعود شکیل نے کافی زبردست کھیلا تھا۔انہوںنے کہاکہ سینٹرل کنٹریکٹ پر میرے بھی کچھ تحفظات ہیں، اس میں میرا ان پٹ نہیں، یہ سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کا فیصلہ ہے، اہم ممبران کو سینٹرل کنٹریکٹ کی ٹاپ کیٹیگری میں ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں