یادگاری سکہ

بابا گرونانک کی 550 سالگرہ پر یادگاری سکہ جاری

کراچی(عکس آن لائن ) سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ پر 550 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا گیا، گورنراسٹیٹ بینک رضا باقراور سکھ رہنما رمیش نے سکے کی رونمائی کی ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں بابا گرونانک کی 550سالگرہ پر یاد گاری سکے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ، جس میں گورنراسٹیٹ بینک رضا باقراور سکھ رہنما رمیش نے یاد گاری سکے کی رونمائی کی۔

اس موقع پر گورنراسٹیٹ بینک نے کہا سکھ مزہب کے بابا گرونانک کے جنم دن کے حوالے سے یہاں جمع ہیں یہ پہلا سکہ ہے جو اسٹیٹ بینک نے مذہبی شخصیت کے لیے جاری کیا ، اس کی تین وجوہات ہیں ، ایک یہ کہ قومی ادارے اپناکردار ادا کررہے ہیں ، سکہ جاری کرنا ہماری ذمہ داریوں میں آتا ہے اور گرونانک کا پیغام بھائی چارہ ہم آہنگی کا مسیج عام ہو۔باقر رضا کا کہنا تھا کہ جب تک امن و امان نہیں ہوگا تو کچھ نہیں ہوسکتا، امن معیشت کےلیے ضروری ہے،اس میں اسٹیٹ بینک پیش پیش ہے، تمام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہوں گا۔

سردار رمیش نے کہا اتنی جلدی کرتارپور کی تعمیر کرنا ناممکن تھا، جب میں وہاں موجود تھا تو میں اپنے جذبات بتا نہیں سکتا، دنیا بھرکے سکھ پاکستان کرتار پور آنے کیلئے ترستے ہیں، بابا گرونانک نے زندگی کے آخری 18سال کرتارپور میں گزارے اور آخری آرام گاہ بھی ان کی وہی ہے۔سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک ہیں اور ہمارے بابا کا بھی یہ پیغام ہے، ہم گورنر صاحب سے کہتے ہیں ہمیں زیادہ سے زیادہ سکے دیں تاکہ ہم اسے دنیا تک پہنچائیں، یہ وژن بابائے قوم قائداعظم کاتھا جو عمران خان کی حکومت کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں