ٹرمپ

بائیڈن جیت گیا تو چین امریکا کا مالک بن جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی جیت پر چین کے امریکا کا مالک بننے کے خدشے کا اظہار کر دیا۔ ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے لیے الیکشن مہم کے دوران ایک جلسے سے خطاب میں کہا کہ اگر بائیڈن جیت گیا تو چین امریکا کا مالک بن جائے گا۔ٹرمپ نے الزام لگایا کہ جوبائیڈن ایک کرپٹ سیاست دان ہے، وہ ہمیشہ سے ہی ایک ڈمی آدمی رہا ہے۔

دوسری طرف امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ریاست فلاڈلفیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا وقت آگیا ہے کہ ٹرمپ اپنا بیگ پیک کر کے گھر چلے جائیں، ہم ان کے ٹوئٹس، غصے، نفرت، ناکامی اور غیر ذمہ داری سے تنگ آ چکے ہیں۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا یہ ہماری زندگی کا سب سے اہم صدارتی الیکشن ہے، صدر ٹرمپ خوف زدہ ہیں کہ پنسلوانیا میں کیا ہوگا۔واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات 2020 منگل کے دن 3 نومبر کو منعقد ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں