یوکرین

بائیڈن اور زیلنسکی ملاقات، امن پر تبادلہ خیال، یوکرین کے لیے مزید 1.85 ارب ڈالر امداد

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کا وائٹ ہائوس کے داخلی دروازے پر استقبال کیاہے ۔زیلنسکی یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد اپنے پہلے بیرون ملک دورے پر ہیں۔دونوں صدور نے مشترکہ پریس کانفرنس سے قبل دو طرفہ بات چیت کی۔بائیڈن نے یوکرین اور اس کے عوام کے خلاف روسی فوجی آپریشن کے 300 دنوں کی یاد دلائی اور کہا کہ ان کا ملک اور اتحادی یوکرین کی حمایت کے خواہاں ہیں۔بائیڈن نے تصدیق کی کہ واشنگٹن کیف کو پیٹریاٹ بیٹریاں فراہم کرے گا اور یوکرین کی افواج کو ان کے استعمال کی تربیت بھی دے گا۔ بائیڈن نے کہا ہم یوکرین کے لیے منصفانہ امن چاہتے ہیں۔زیلنسکی نے کہا کہ سکیورٹی کی صورت حال میں بہتری کی بدولت ہی میں آج یہاں واشنگٹن میں ہوں۔

انہوں نے کہا جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور یوکرین کیلئے مسلسل امریکی حمایت قابل تعریف ہے۔وائٹ ہائوس نے بدھ کو اعلان کیا کہ امریکی صدر بائیڈن اور یوکرینی صدر زیلنسکی یوکرین میں امن کے حصول کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کریں گے۔بلنکن نے انکشاف کیا کہ یوکرین کے لیے سیکیورٹی امداد کے لیے 850 ملین ڈالر اور فضائی دفاع کی ترقی کے لیے ایک بلین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔بلنکن نے کہا کہ امدادی پیکج میں پہلی مرتبہ پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم شامل ہے جو بین البراعظمی میزائلوں، کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں، اور اونچائی پر پرواز کرنے والے طیارے کو مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ یہ سسٹم اب تک فراہم کئے گئے دفاعی نظاموں میں سب سے بہتر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں