لندن(عکس آن لائن) بائیو سیکیور رولز کی خلاف ورزی پر انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر ویسٹ انڈیز کے
خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے بنائے گئے.
بائیو سیکیور رولز کی خلاف ورزی کی جس کے باعث انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے
ڈراپ کردیا گیا،جوفرا آرچر کو 5 روز آئسولیشن میں رہنا پڑیگا جبکہ 2 منفی ٹیسٹ آنے پر ہی فاسٹ بولر
کو دوبارہ اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔انگلش پیسر کیمطابق ان کی غلطی کی وجہ سے وہ خود،
سب کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف مشکل میں پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے محروم ہوجانے
کا بہت دکھ ہے، اور دوبارہ ایسا نہ کرنے کا سب کو یقین دلاتا ہوں۔انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جوفرا آرچر
کی جانب سے کی جانے والے خلاف ورزی کی نوعیت نہیں بتائی گئی۔