مرتضی وہاب

ا ستعفی منظور نہیں ہوا ، اب تک ایڈمنسٹریٹر برقرار ہوں، مرتضی وہاب

کراچی(نمائندہ عکس)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اب تک میرا استعفی منظور نہیں ہوا اب تک یڈمنسٹریٹر برقرار ہوں،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی میں بلدیہ عظمی اور سندھ حکومت کے تعاون سے سڑکوں کی مرمت ہوتی نظر آرہی ہے، جو ادارے ماضی میں کہتے تھے کہ وسائل، اختیارات نہیں، آج وہ ادارےکام کرتے نظر آرہے ہیں، شہر کے ساتوں اضلاع میں سڑکوں کی بحالی کا کام ہورہا ہے،ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ کے ای کے ذریعے 10دن ٹیکس کلیکشن ہوئی ہے،

اب تک کے ای سے 5کروڑ روپے ٹیکس جمع ہوا، جن صاحب نے اعتراض کیا اس نے 7 سالوں میں ایک روپے ٹیکس جمع کرایا، وہ ڈیفالٹر ہے اور نہیں چاہتاکہ ٹیکس جمع ہو، شہر بہتر ہو،مرتضی وہاب نے کہا کہ میونسپل ٹیکس جمع کرنے کے لیے فول پروف میکنزم بنایا اور میونسپل ٹیکس کی وصولی کے لیے طریقہ کار بنایا، ہم نے شہر کےلئے پیسوں کی ہیر پھیر کا طریقہ نہیں اپنایا، ہم نے میونسپل ٹیکس جمع کرنے کے لیے دستاویزی طریقہ اختیار کیا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب تک میرا استعفی منظور نہیں ہوا، یعنی اب تک ایڈمنسٹریٹر میں ہی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں