فردوس عاشق اعوان

ای کامرس پالیسی کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنے گی، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ای کامرس پالیسی پاکستان کی معیشت کو دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گی،مالی معاملات کو ڈیجیٹلائز کرنے سے سرمایہ کاری اور صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، تاجروں کو ڈیجیٹل آن بورڈنگ پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان گائیڈ لائنز فراہم کرے گا۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئےوزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ای کامرس وزیر اعظم کے وژن کے تحت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے، نوجوانوں اور چھوٹے کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کی جانب اہم حکومتی قدم ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ای کامرس پالیسی پاکستان کی معیشت کو دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے کاروباری آسانیوں کے نئے افق روشن ہوں گے۔ مالی معاملات کو ڈیجیٹلائز کرنے سے سرمایہ کاری اور صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ پالیسی کے تحت سالانہ 10 لاکھ تک کاروبار کرنے والی کمپنیوں کی ایس ای سی پی سے رجسٹریشن ضروری ہوگی، تاجروں کو ڈیجیٹل آن بورڈنگ پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان گائیڈ لائنز فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوہرے ٹیکس سے بچنے کے لیے آسان سنگل ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروایا جائے گا اور لاجسٹک کے شعبے کو مثر اور تیز رفتار بنانے کے لیے ای کامرس پر منتقل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں