مہنگائی

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح میں 0.92 فی صد کمی

کراچی(عکس آن لائن)ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح میں 0.92 فی صد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق دال مسور،دال مونگ اور آلو کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک ہفتے کی دوران لہسن کی فی کلو قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوا ،کیلے،انڈوں،گوشت سمیت 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،انڈے کی فی درجن اوسط قیمت میں ایک روپے 82 پیسے اضافہ ہوا جبکہ ایک ہفتے کے دوران مرغی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے 44 پیسے کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات نے مزید کہا کہ ایک ہفتے کے دوران مٹن ،بیف، تازہ دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا جبکہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 4 روپے 73 پیسے کمی ہوئی تاہم چاول،گھی ،چائے ،نمک ،مرچ سمیت 30 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں