مہنگائی

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.05 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

اسلام آباد(عکس آن لائن) ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.05 فیصد اضافہ ہو گیا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔ حالیہ ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 4 پیسے اضافہ کیا گیا ۔ ٹماٹر 3 روپے 48 پیسے فی کلو مہنگا ۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 15 روپے 79 پیسے ، انڈے 3 روپے 16 پیسے فی درجن ، سرخ مرچ پاؤڈر 26 روپے 21 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ۔

حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر ا یک روپے 93 پیسے مہنگا ہوا ۔ کوکنگ آئیل کی قیمت میں ایک روپے 22 پیسے کا اضافہ جبکہ تازہ دودھ ، گوشت ، چاول اور دال ماش یعنی مہنگی ہوئی ۔ حالیہ ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی کا گوشت 24 روپے فی کلو سستا ہوا ۔ کیلا 7 روپے فی درجن ، پیاز ایک روپے ، لہسن 7 روپے 31 پیسے ، دال چنا 2 روپے فی کلو سستی ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں