شاداب خان

ایک کمرے میں محدود رہنا ذہنی طور پر تھکا دیتا ہے، گرم موسم کو بہانہ نہیں بنائیں گے، شاداب خان

ابو ظہبی (عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ایک کمرے میں محدود رہنا ذہنی طور پر تھکا دیتا ہے، گرم موسم کو بہانہ نہیں بنائیں گے۔ایک انٹرویومیں شاداب خان نے کہا کہ ٹیم کامبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے، پہلا میچ جیت کر آغاز کرنا چاہتے ہیں۔شاداب خان نے کہا کہ کافی میچز انجری کی وجہ سے مس کیے، میری بولنگ متاثر ہوئی، کوشش ہے کہ بولنگ فارم بحال کروں، یہاں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں ہمشیہ اچھا پرفارم کیا ہے جس سے اعتماد ملے گا، میں بولنگ آل رائونڈر تھا اور ہمیشہ بولنگ آل رائونڈر ہی رہوں گا، انجری کے دوران میری بیٹنگ بہتر ہوئی۔ شاداب خان نے کہا کہ اسلام آباد کے فینز اتنے زیادہ نہیں لیکن یہ سب سے کامیاب ٹیم ہے، امید ہے ہماری کارکردگی سے اسلام آباد یونائٹیڈ کے فینز بڑھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں