لاہور ( عکس آن لائن )سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ کوئی فنکار مکمل نہیں ہوتا ،ایک کردار سے نکل کر دوسرا کردار نبھانا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کیااور خدا کاشکر ہے کہ میرا ہر کردار عوامی حلقوں میں بے حد پسند کیا گیا ۔ قوی خان نے کہا کہ کوئی اداکار مکمل نہیں ہوتا کیونکہ فن سمند کی طرح لا محدود ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوتی ،ہر روز سیکھنے کے لئے آپ کو کچھ نہ کچھ ضرور ملتا ہے ،میں نے اپنے کیرئیر میں ایک دن بھی ضائع نہیں کیا اور کچھ نہ کچھ ضرور سیکھا ہے ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ قوی خان بننے میں مجھے ایک وقت لگا اور خدا کاشکر ہے کہ میری اداکاری کے چرچے ہر جگہ ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صرف سچ بولتا ہوں اور خلوص سے ہر ایک کے لئے جہاں تک بھی ممکن ہو سکے مدد کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کی برازیل سے چین واپس روانگی
- چین میں صنعتی روبوٹس کی کثافت دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی
- چین برازیل کے ساتھ باہمی تعلقات کی مزید ترقی کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور برازیل کے تعلقات دوطرفہ تعلقات گلوبل ساؤتھ کو فائدہ پہنچائیں گے، چینی میڈیا
- برا زیل کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا جائے، چینی صدر