خلیل الرحمان قمر

ایک واقعہ کے بعد ارادہ کیا تھا جب بھی دوبارہ کار میں بیٹھوں گا تواپنی میں بیٹھوں گا اورخدا کی ذات نے اسے پورا کیا ‘خلیل الرحمان قمر

لاہور(عکس آن لائن)نامور رائٹر و اداکارخلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ انسان زندگی میں کچھ کرنے کا عزم کر ے تو دعوے سے کہتا ہوں وہ اپنی منزل پا لیتا ہے،ایک واقعہ کے بعد دل میں مصمم ارادہ کیا تھاکہ اب جب بھی دوبارہ کار میں بیٹھوں گا تواپنی میں بیٹھوں گا اورخدا کی ذات نے اسے پورا کیا ۔ ایک انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر نے بتایا کہ جب میں ساتویں جماعت میں پڑھتا تو سکول سے آیا تو بہت بھوک لگی ہوئی تھی ،بھائی کو بازار سے روٹی لینے بھیجا جس نے تاخیر کر دی اور میں اسی کے انتظارمیں گلی میں کھڑا تھا کہ ایک کار آکر رکی اور شادباغ کے علاقے میں گاڑی کو دیکھنا ہی معجزہ ہوتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کار میں میرا کلاس فیلو اور اس کا بیٹھا تھا او رانہوں نے مجھے گاڑی میں سیرا کرانے کی دعوت دی ،ایسے میں غریب کو اور کیا چاہیے ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم گاڑی میں بیٹھ کر گلبرگ میں لبرٹی مارکیٹ آ گئے اور انہوں نے ایک برگر شاپ پر گاڑی روکی ، اس وقت بھوک سے میری آنتیں بھی کچھ پڑھ رہی تھیں ،اس وقت سے پہلے میں نے اپنی انکھوں سے برگر بھی نہیں دیکھا تھا،انہوںنے دو برگر منگوائے اور کھانا شروع کر دئیے اورمیںبڑا حیران ہوا ، اسی دوران میرے کلاس فیلو کو خیال آیا تو اس نے ٹکڑا توڑ کر میری طرف بڑھایا کہ خیلے کھا لے ،

میں بھوک سے تو مر سکتا تھا لیکن ایسی پیشکش قبول نہیں کر سکتا تھا،مجھے شاد باغ کا راستہ نہیں آتا تھا وگرنہ میں گاڑی سے اترتا اور واپس آ جاتا۔ اس کے بعد جب میںگھر پہنچاتو ایک لمحے کے لئے رویا ، مجھے ویسے رونا پسند نہیں ہے ،میں نے اس وقت قسم کھائی تھی اورخود سے عہد کیا تھاکہ اب کی بار زندگی میں کار میں بیٹھوں گا تو اپنی گاڑی میں بیٹھوں گا اور میں جب اگلی بار گاڑی میں بیٹھا تو وہ خدا کی دی ہوئی میری اپنی گاڑی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں