بجلی

ایک سال میں بجلی کی پیداواری لاگت 100 فیصد سے بڑھ گئی

لاہور( عکس آن لائن)ایک سال کے دوران خام تیل، ایل این جی اور درآمدی کوئلے کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر بجلی کی پیداواری لاگت 100 فیصد سے بڑھ گئی۔نیپرا کے دستاویز کے مطابق جنوری 2021 میں بجلی کی پیداواری لاگت 6.61 روپے فی یونٹ تھی جو جنوری 2022 میں 100 فیصد سے بڑھ کر 12.68 روپے فی یونٹ ہوگئی۔اسی طرح گزشتہ 1 سال میں خام تیل بھی 100 فیصد مہنگا ہوگیا، جنوری 2021 میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 12.34 روپے تھی جو جنوری 2022 میں بڑھ کر 22.80 روپے تک جاپہنچی۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ جنوری 2021 میں ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت 18.95 روپے تھی جو جنوری 2022 میں 25.98 روپے ہوگئی۔ اس کے علاوہ ایل این جی سے بھی بجلی کی پیداواری لاگت 100 فیصد سے بڑھ گئی جبکہ درآمدی کوئلہ سے بجلی کی پیداواری لاگت میں 120 فیصد اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں