جو بائیڈن

ایک درجن ری پبلکن ارکان سینیٹ میں جو بائیڈن کے خلاف ووٹ دیں گے

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے کہا ہے کہ وہ 3 نومبر کو نو منتخب صدر جو بائیڈن کی فتح کی مخالفت کرنے والی سینیٹ میں تقریبا 12 ری پبلیکن ارکان شامل ہوں گے جو نئے صدر کے خلاف ووٹ دیں گے۔ اگرچہ یہ مخالفت علامتی ہے، اس سے جو بائیڈن کی کامیابی کو روکا نہیں جاسکے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کروز اور سینیٹ کے دیگر ممبران نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سوئنگ ریاستوں میں انتخابی نتائج کے خلاف ووٹ ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی دھوکہ دہی کے ثبوت کے بغیر بات کی ہے۔وہ دھوکہ دہی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر ایک کمیشن کے قیام کا مطالبہ کریں گے۔بیان میں کروز کے ساتھ ایک گروپ شامل ہے جو اتوار کے روز نئے سینیٹرز کی حیثیت سے حلف اٹھائے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکن سینیٹ کے ممبر امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے خلاف ووٹ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں