پی ایس ایل

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان سپر لیگ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں وقار یونس، ڈینی موریسن، نک نائٹ، ڈیوڈ گاور، مائیک ہیسمین اور پومی مبینگو شامل ہیں۔ان کے علاوہ طارق سعید، بازید خان، ثناء میر، عروج ممتاز اور مرینہ اقبال بھی شامل ہیں جب کہ زینب عباس اور ایرن ہالینڈ پریزینٹر ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں