وفاقی اردو یونیورسٹی

ایچ ای سی نے جامعہ اردو کے لئے 415 ملین روپے سے زائد کی گرانٹ جاری کردی

کراچی (عکس آن لائن) وفاقی اردو یونیورسٹی میں جاری تعمیراتی منصوبوں کے لیے ہائیرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)

نے 415 ملین روپے سے زائد کی گرانٹ جاری کردی ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پی ایس ڈی پی2020-21کی

مد میں جاری ہونے والی یہ مالی گرانٹ یونیورسٹی میں جاری تعمیراتی منصوبوں کے لیے7جولائی کو جاری کی گئی ہے۔

یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی گرانٹ یونیورسٹی کی انتظامیہ پر

اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ گرانٹ سے اسلام آباد میں جاری کیمپس کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاؤٹیں دور ہوں گی۔

وائس چانسلر جامعہ اردو نے ایچ ای سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ خصوصی گرانٹ کے اجرا ء سے

یونیورسٹی کو درپیش مالی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ یونیورسٹی میں مالی نظم و ضبط کا قیام انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے مالی بحران کو حل کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں جن کے مثبت نتائج حاصل ہورہے

اپنا تبصرہ بھیجیں