اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایوان کا ماحول بہتر بنانے کے لئے اتفاق رائے ہو گیا ہے‘ ہماری کوشش ہے کہ مل جل کر پاکستان کو ترقی کی منازل سے ہمکنار کریں گے اور ایوان میں کسی جانب سے بھی کوئی ایسی بات نہیں ہوگی جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن کے شکرگزار ہیں۔ کل بھی اجلاس ہوا آج بھی اجلاس ہوگا‘ ہم اسمبلی کے ماحول کے حوالے سے اتفاق رائے تک پہنچ گئے۔ ہم مل جل کر اسمبلی کا ماحول بہتر بنائیں گے۔ مستقبل میں کسی طرف سے بھی اسمبلی کا ماحول خراب نہیں ہوگا۔ اللہ سے دعا ہے کہ اسمبلی بہتر انداز میں چلے کیونکہ یہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔