عالمی ثالثی ٹربیونل

این ٹی ڈی سی نے عالمی ثالثی ٹربیونل میں کیس جیت لیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان کے سرکاری ادارے این ٹی ڈی سی نے عالمی ثالثی ٹربیونل میں کیس جیت لیا، ٹربیونل نے ایرانی کمپنی کو72کروڑ روپے بمع سودہرجانہ اداکرنے کاحکم دیاہے۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق عالمی ٹربیونل نے این ٹی ڈی سی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ایرانی کمپنی کو72کروڑ روپے بمع سود ہرجانہ ادا کرنے کاحکم دیا ہے۔این ٹی ڈی سی اور ایرانی کمپنی کے مابین پیرس میں آئی سی سی بین الاقوامی ثالثی عدالت میں کیس چل رہا تھا۔ ایرانی کمپنی نے500 کے وی گدو۔ملتان ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ دیا تھا۔

ترجمان این ٹی ڈی سی نے کہا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت میں ایرانی کمپنی کے خلاف کیس جیتنا پاکستان کی بڑی فتح ہے، ایرانی کمپنی نے 500 کے وی گڈو، ملتان ٹرانس میشن لائن کی کا کام ادھورا چھوڑ دیا تھا۔خیال رہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی حکومت پاکستان کی کمپنی ہے جو بجلی کی ترسیل کا کام کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں