محمد شعیب شاہین

این اے 47 کے نتائج کیخلاف شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے این اے 47 کے نتائج کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علی بخاری کے ہمراہ درخواست دائر کر دی ہے، رجسٹرار آفس سے ہم نے جلد مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔انہوں نے چیف جسٹس سے کیس کی فوری سماعت کرنے کی درخواست کی، شعیب شاہین نے کہا کہ پورے اسلام آباد کو پتہ ہے میرا حلقہ این اے 47 ہے، ہمارے پاس فارم 47 موجود ہے، ہم بھاری اکثریت سے یہ الیکشن جیتے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ آفیسرز کو پریشر میں ڈالا جارہا ہے، ماضی میں جو جرم آپ نے کیا آج اس کا ری پلے کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 کے تمام387 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین 86396 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں